ارشد شریف کو ایک منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، فیکٹ‌فائنڈنگ رپورٹ‌سپریم کورٹ‌میں‌جمع

SC ON ARSHAD SHARIF

ارشد شریف کو ایک منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا-صحافی ارشد شریف قتل کیس پر فیکٹ‌فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ‌ سپریم کورٹ میں‌جمع کرادی گئی-

سپریم کورٹ‌کا حکم، اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

رپورٹ‌ میں‌ درج ہے کہ ارشد شریف کے زخم سے یہ اخذ کرنا مشکل نہیں کہ گولی قریب سے چلائی گئی- رپورٹ‌کے مطابق کینیا پولیس نے تحقیقات میں کوئی معاونت نہیں کی- صحافی ارشد شریف قتل کیس پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی-

صحافی ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار،

رپورٹ کے مطابق مقدمات کی وجہ سے ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا- ارشد شریف یو اے ای سے کینیا گئے تو ان کے ویزے میں بیس دن باقی تھے-

سپریم کورٹ‌نے ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس لے لیا، کیس سماعت کے لیے مقرر

فیکٹ‌فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق ارشد شریف نے نئے ویزے کیلئے بارہ اکتوبردوہزار بائیس کو دوبارہ رجوع کیا- ارشد شریف کی درخواست کو رد کردیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کے کینیا میں میزبان خرم اور وقار کا کردار اہم اور مزید تحقیق طلب ہے-

صحافی ارشد شریف کینیا میں‌پولیس کی فائرنگ سے شہید ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *