شہید صحافی ارشد شریف کی میت اسلام آباد پہنچا دی گئی-ارشد شریف کی میت وصول کرنے کیلئے شہید کے اہل خانہ ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مراد سعید اور فوادچوہدری بھی موجود تھے۔
شہید ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی تدفین جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:صحافی ارشد شریف کینیا میںپولیس کی فائرنگ سے شہید ہوگئے
ایئرپورٹ پر ان کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، ان کی تدفین جمعرات کو ہوگی۔
میت کو قومی پرچم میں لپیٹے جانے کے وقت پی ٹی آئی رہنما مراد سعید بھی وہاں موجود تھے اور شہید کی والدہ کی خواہش پر ہی مراد سعید کو میت کو اسپتال روانگی کے وقت ایمبولینس میں ساتھ بٹھایا گیا، اس موقع پر شہریوں نے میت اسپتال لے جانیوالی ایمبولینس پر گل پاشی بھی کی۔
ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوگی- اور ایچ الیون قبرستان میںان کی تدفین ہوگی-
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پولیس فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔