آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات،تعزیت کا اظہار

ARMCY CHIEF VISIT HAZARA e1610555931611

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی. اور شہدا کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں کوانتشارپھیلانےمیں کامیاب نہیں ہونےدینگے. شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی.

آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کامستقبل ہے. بلوچستان میں ترقی سےملک میں ترقی ہوگی. انہوں‌نے کہا کہ اندوہناک سانحےکےملزمان کوکٹہرےمیں لایاجائےگا. انصاف کےتقاضےپورےکیےجائیں گے. آرمی چیف نےسانحہ مچھ کےلواحقین کوانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی.

سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیراعظم اور آرمی چیف پُرعزم

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزارہ برادری کے اجتماع میں‌بھی شرکت کی.

سانحہ مچھ کے شہدا کو سات روز بعد سپردخاک کردیا گیا

آرمی چیف نے گیریژن افسران سےبھی خطاب کیا. جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن عناصراسٹریٹیجک صلاحیت کےبلوچستان پرنظریں جمائےہوئےہیں. بلوچستان کی سیکیورٹی استحکام اورترقی یقین بنائیں گے.

بھارتی فوج کوکسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا،آرمی چیف

کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نےآرمی چیف کااستقبال کیا. آرمی چیف کوپاک افغان اورپاک ایران بارڈرمینجمنٹ پربھی بریفنگ دی گئی. آرمی چیف کوصوبےمیں درپیش سیکیورٹی چیلنجزسےبھی آگاہ کیاگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *