آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی. جی ایچ کیو میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال بالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیں: بھارتی فوج کوکسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا،آرمی چیف
ملاقات میں دونوں جانب سے امن و استحکام کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا. دونوں جانب سے مختلف سطح پر فروغ امن کے لیے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو واضح پیغام دے دیا، آرمی چیف کی ملاقات
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔