امن کوسبوتاژکرنےکی ہرکوشش کوسختی سے ناکام بنادیں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

ARMY CHIEF IN PESHAWAR

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ امن کوسبوتاژکرنےکی ہرکوشش  کوسختی سے ناکام بنادیں گے۔ فتنہ الخوارج اوران کےنیٹ ورک کےخلاف متحد ہیں۔ لگن ،عزم اورقربانیوں کےساتھ  اس فتنےکےخلاف قابوپالیں گے۔۔ دہشتگردوں کی اس سرزمین پرکوئی جگہ نہیں ہے۔ دشمن بھاری نقصان اٹھاتارہےگا۔

جنرل عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، وزیردفاع خواجہ آصف

امن کوسبوتاژکرنےکی ہرکوشش  کوسختی سے ناکام بنادیں گے،، آرمی چیف کا عزم کا اظہار۔۔ کہا دہشتگردوں کی اس سرزمین پرکوئی جگہ نہیں ہے۔ دشمن نفرت اورخوف کابیج بوناچاہتاہے،ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔۔  دشمن بھاری نقصان اٹھاتارہےگا۔

دہشت گردوں کے ہتھیار ڈالنے تک ان کا خاتمہ کیا جائے گا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی آمدپرکورکمانڈرپشاورنے استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  کوصوبے میں انسداد دہشتگردی آپریشنزپربریفنگ دی گئی۔  فتنہ الخوارج  کےخلاف آپریشنز سے متعلق بریفنگ میں وزیراعلیٰ ،وزیرداخلہ اوردیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ARMY CHIEF BREIFING IN PESHAWAR
ARMY CHIEF BREIFING IN PESHAWAR

جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سید عاصم منیر کے لیے نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز

بریفنگ میں آرمی چیف کومسلح افواج  اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کےآپریشنز کےبارے میں بتایاگیا۔ آرمی چیف نے مسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کےاہلکاروں کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ہماری افواج نے دہشتگردوں کےلیڈروں کاخاتمہ یقینی بنایاہے۔ دہشتگردتنظیموں  کاڈھانچہ تباہ  اوران کےسہولتکاروں نشانہ بنایاگیاہے۔ اس جنگ کومنقطی انجام تک پہنچائیں گے۔

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کی منظوری

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ لگن ،عزم اورقربانیوں کےساتھ  اس فتنےکےخلاف قابوپالیں گے۔ دہشتگردوں کی اس سرزمین پرکوئی جگہ نہیں ہے۔ آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو بے حد سراہا،انہوں نے کہا کہ امن وعامہ کے قیام اور دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے میں ان اداروں کابڑاکردارہے۔

پاکستان اپنی جدید چاند گاڑی 2028 میں چاند کی جانب بھیجے گا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی خیبرپختونخوا کےسیاستدانوں سے بھی بات چیت ہوئی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے مختلف امور پر اظہارخیال کیا۔ سیاسی رہنماوں نے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ سیاستدانوں  نے مسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں سے اظہاریکجہتی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *