بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کی منظوری۔۔۔ اپیکس کمیٹی نے کالعدم مجید بریگیڈ، بی ایل اے، بی ایل ایف اور براس سمیت دہشت گرد تنظیموں کیخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دے دی۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردی کے دوواقعات میں 11 افراد قتل
نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق غیرملکی دشمن قوتوں کے اشاروں پر یہ دہشت گرد تنظیمیں معصوم شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
یہ ملک کو اقتصادی طور پر غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آرمی چیف نے قومی سلامتی کو لاحق تمام خطرات کے خاتمے اور امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا نمبرون مسئلہ دہشت گردی ہے۔ ملکی ترقی، قومی یکجہتی اور سیاسی استحکام دہشت گردی کے خاتمے سے مشروط ہے۔ یہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ بلوچستان میں بی ایل اے بدترین درندگی کر رہی ہے۔ اس کا سر کچلنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا قومی ایکشن پلان سے دو ہزار اٹھارہ میں دہشت گردی کا ناسور ختم ہوگیا تھا، دنیا اس کامیابی پر حیران تھی۔ دوبارہ ایسا کیا ہوا کہ اس عفریت نے پھر سر اٹھالیا۔
جنرل عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، وزیردفاع خواجہ آصف
خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں ہر روز دہشت گردی کا کوئی نا کوئی واقعہ ہو رہا ہے۔ اس ناسور کا خاتمہ نہ کیا تو ملکی ترقی کی کوششیں ضائع ہوسکتی ہیں۔