عبوری ضمانت معصوم فرد کا حق ہے، عبوری ضمانت اس کا حق نہیں جس نے حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ سازش کی، بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا-
اے ٹی سی لاہور نے فیصلے میں کہا، دو سرکاری گواہوں نے بیان دیا کہ سات مئی کو زمان پارک میں میٹنگ ہوئی- فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر سرکاری عمارتوں پر حملہ کرکے حکومت کو پریشرائز کیا جائے گا
فیصلے میںکہا گیا کہ مجرمانہ سازش سے پر امن اجتماع بھی دہشت گرد بن جاتا ہے،اشتعال انگیز پیغام پھیلا کر سرکاری عمارتوں پر حملہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے-