خالصتان رہنما امرت پال سنگھ نے بیوی کی حراست کے بعد گرفتاری دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خود کو پنجاب کے علاقے موگا میں پولیس کے حوالے کیا۔ امرت پال سنگھ نے گرفتاری سے قبل موگا کے گرودوارے میں خطاب کیا اور اس کے بعد پولیس کو اپنی موجودگی کی اطلاع دی۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو 10 ماہ بعد جیل سے رہا
بھارتی پولیس 37 دنوں سے ’ وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے بانی اور سربراہ اور خالصتان سربراہ امرت پال سنگھ کو تلاش کررہی تھی۔ کچھ روز قبل امرت پال سنگھ کی اہلیہ کو ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا عدالت میں اپنے اوپر لگنے والے 34 الزامات کو ماننے سے انکار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امرت پال سنگھ کو آسام کی انتہائی سخت سیکورٹی والی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ امرت پال کے 8 ساتھی پہلے ہی سے آسام جیل میں قید ہیں۔ امرت پال سنگھ کو سیکورٹی خطرہ ہونے اور ملکی مفادات کیخلاف کام کرنے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔