ایلیٹ پینل سے دستبرداری کے بعد علیم ڈار انٹرنیشنل پینل میں‌ نامزد

ALEEM DAR UMPIRE NOMINATE FOR ICC PANEL

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے علیم ڈار کو انٹرنیشنل پینل میں نامزد کردیا۔

انٹرنیشنل پینل میں نامزدگی کے بعد علیم ڈار بدستور انٹرنیشنل میچز سپروائزر کرنے کے اہل ہوں گے۔

وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

واضح رہے کہ علیم ڈار گزشتہ ماہ آئی سی سی ایلیٹ پینل سے دستبردار ہوگئے تھے۔

جمعہ کے روز پاکستانی امپائر علیم ڈار کا بطور آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر مثالی کیریئر اختتام کو پہنچا تھا۔

پاکستان میں‌کرکٹ‌کے جذباتی دیوانے ہیں، بہترین کھیل کی امید ہے، انگلش ہیڈ کوچ

وہ جمعہ کو ڈھاکا میں بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ سپروائز کرنے کے بعد فیلڈ سے رخصت ہوگئے تھے۔

بنگلا دیش اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانےو الے ٹیسٹ میچ میں آخری بار امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار کودونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور ساتھی امپائرز نے پرتپاک انداز سے الوداع کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے تیار

علیم ڈار 2002 سے ایلیٹ پینل آف امپائر کے رکن تھے۔ اس دوران انہوں نے 439 بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
کیریئر کے دوران انہوں نے چار بار ورلڈکپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے کی جبکہ 2007 اور 2011 کے ورلڈ کپ فائنل کو سپروائز بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *