آزاد کشمیر میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، تقرریوں‌، تبادلوں‌، اسکیموں‌پر پابندی

AZAD KASHMIR ELECTION

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے. چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے الیکشن 2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا. چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام تقریوں اور تبادلوں اور نئی اسکیموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے.

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئی بھی امیدوار سرکاری گاڑی استعمال نہیں کرے گا.لاوڈ اسپیکر اور بینر آویزاں کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ تمام امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی 21جون شام چار بجے سے قبل ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ہتھیار اٹھانے کی بات کرنے والے کشمیریوں سے دشمنی کررہے ہیں، عمران خان

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے اہل امیدواران کی فہرست 22جون کو آویزاں کی جائے گی۔امیدواران کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں 27جون تک الیکشن کمشنر آفس میں اپیل کرسکیں گے.

آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کے مطابق آزادکشمیرکے 33، مہاجرین جموں کشمیرکے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے اور اس الیکشن میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیاگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *