وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ چیئرمین نیب نے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ اپنے کام میں مداخلت پر استعفیٰ دیا۔ مجھے کچھ چیزوں کا کہا گیا جس پر تحفظات تھے۔ ہمیشہ قانون کے مطابق کام کیا،ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی کیخلاف زبردستی کیسز بناوں یا ختم کروں۔
الیکشن کمیشن نے صدرمملکت سے انتخابات کی تاریخ پر مشاورت سے معذرت کرلی
چئیرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ماحول میں کام نہیں کرسکتا۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات بھی ہوئی۔ چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ استعفیٰ کچھ روز قبل دیا تھا۔ ہمارا اختتام اچھے موڑ پر ہوا۔
عمران خان جمہوری رویہ اپنائیںاور اسمبلی میں آئیں، بلاول بھٹو
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے21جولائی 2022کو عہدہ سنبھالاتھا۔