افغان طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھال لیا، جنگ ختم کرنے کا اعلان

afghan taliban in kabul

افغان طالبان نے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھال کرجنگ ختم کرنےکااعلان کردیا۔ سابق افغان صدر اشرف غنی قریبی ساتھیوں کے ہمراہ ملک سےفرارہو گئے۔ افغان طالبان نے کابل میں صدارتی محل پر بھی قبضہ کر لیا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کوئی عبوری حکومت نہیں بنے گی۔ وہ اقتدار کی مکمل منتقلی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان بارڈر باب دوستی کھول دیا گیا، دو طرفہ ٹریڈ بھی بحال

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ملکی معاملات سنبھالنے کے لئے کوآرڈی نیشن کونسل کا اعلان کر دیا۔ کونسل میں چیئرمین مصالحتی کونسل عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار کے ساتھ وہ خود بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں طالبان نے 12 ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کا دعویٰ‌کردیا

افغانستان کا صدارتی محل طالبان کی قیام گاہ بن گیا۔ طالبان کمانڈرز نے افغان صدر کی کرسی سنبھال لی۔ جہاں چند گھنٹے پہلے اشرف غنی بیٹھے تھے۔ افغان پرچم اتار دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابل سے سفارتی عملے کے انخلاء کے لیے امریکہ کا تین ہزارفوجی بھیجنے کا اعلان

صدارتی کرسی پر بیٹھے طالبان کے کمانڈر نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے امیر ملاہبت اللہ سیکیورٹی انتظامات کے بعد کابل آئیں گے۔ طالبان رہنما عبدالقیوم ذاکر نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *