پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے پیچھے غیرملکی ہاتھ ہے: ترجمان افغان طالبان

AFGHAN SPOKESPERSON

امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے الزام میں گرفتار غیر ملکی شہری داعش کا رکن ہے، پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے پیچھے غیر ملکیوں کا ہاتھ ہے۔

امریکا چین کی  تیزی سے بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے پریشان، پینٹاگون کا خدشات کا اظہار

ترجمان امارت اسلامی افغانستان نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے پر حملے کا مقصد افغانستان اور پاکستان کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ چہل قدمی کر رہے تھے، حملے میں پاکستانی ناظم الامور محفوظ رہے تاہم ان کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔

اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا

اس سے قبل سفارتی ذرائع سے ملزم کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی تھی- جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم پاکستانی سفارتخانے کے قریب عمارت کی آٹھویں منزل پر رہائش پذیر تھا اور ملزم نے اپنے فلور کے تین کمروں میں آئی ای ڈیز بچھا رکھی تھیں۔

کینیڈا کے ایک فارم ہاوس سے 20 شترمرغ فرار، پولیس شتر مرغ پکڑتی رہی

سفارتی ذرائع کا بتانا تھا کہ افغان سکیورٹی حکام کے پہنچنے پر ملزم نے رسی کی مدد سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *