افغانستان میں امریکی حمایت یافتہ حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔ طالبان کی کابُل میں انٹری کے بعد آل گرل افغان روبوٹکس ٹیم کی پانچ ارکان میکسیکو پہنچ گئی۔ میکسیکوکی نائب وزیرخارجہ مارتھا ڈیلگاڈو نے افغان ٹیم کا ہوائی اڈے پر والہانہ خیرمقدم کیا۔اس روبوٹکس ٹیم کا رضاکاروں کے ایک بین الاقوامی گروپ کی معاونت سے افغانستان سے انخلا اور میکسیکو تک سفر ممکن ہوا۔
مزید پڑھیں: افغان فورسز لڑنا نہیںچاہتیںتو امریکہ اس میںکچھ نہیںکرسکتا، جوبائیڈن
14سال اور اس سے زیادہ عمر کی لڑکیوں اور خواتین پر مشتمل ٹیم روبوٹس کے بین الاقوامی میلے میں شرکت کرے گی۔ ٹیم کو توقع ہے کہ وہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
افغان لڑکیوں کی ٹیم نے جنگ زدہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اوپن سورس، کم لاگت والے وینٹی لیٹر کی تیاری پر کام شروع کیا تھا۔
طالبان کے15 اگست کو افغانستان میں قبضے کے بعد سے ہزاروں افغان شہری بیرون ملک منتقل ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سائنسدانوں کا دعویٰ
میکسیکو نے افغان خواتین اور لڑکیوں کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔ میکسیکو کے وزیرخارجہ مارسیلو ایبراڈو نے 18 اگست کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کے ملک نے افغان مہاجرین بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کی پناہ کے لیے درخواستوں پرکارروائی شروع کردی ہے۔
ضرور پڑھیں:خوبرو اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں: https://www.youtube.com/channel/UCDWe_PKKtR60uWGZKkwIt6g