کیا پاکستان کرکٹ کو نیا سپر اسٹار مل گیا؟ نوجوان اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو میچ میں انگلینڈ کے تجربہ کار بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ سات بلے بازوں کو گھر بھیج دیا۔
24 سالہ مسٹری اسپنر کی گھومتی گیندیں انگلش بلے بازوں کے لیے امتحان بن گئی ہیں- ابرار نے اپنے انٹرنیشنل کریئر کے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی۔
ڈیبیو کیپ حاصل کرنے والے کھلاڑی ابرار احمد کامیابی پر خوش
انہوں نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر زیک کرالی کو 19 رنز پر بولڈ کیا۔ ان کے بعد بین ڈکٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ جو روٹ کو بھی گھر بھیجا۔ اولی پوپ بھی ابرار کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
جیت کا تسلسل برقرار رکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، کپتان انگلش ٹیم
ابرار احمد نے انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹکوکس کو بولڈ آوٹ کرکے چھٹی وکٹحاصل کی- انگلینڈ کے ول جیکس کو ابرار احمد نے آوٹکرکے پہلے ہی ڈیبیو میں سات وکٹیںحاصل کرلیں-
ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو میں پانچ وکٹیں لینے والے 13ویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔