پنجاب میں‌مارکیٹیں‌5 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ

PUNJAB MARKETS NAYAUJALA

کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کر دیا، صوبے بھر میں آئندہ بدھ تک مکمل لاک ڈاون رہے گا، مارکیٹیں بند رہیں گی۔۔ اطلاق آج رات بارہ بجے ہو گا.
وزیراعلی ہاوس پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اہم اجلاس ہوا. جس میں پیر کی رات بارہ بجے سے آئندہ بدھ تک مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے پر اتفاق ہوا۔
لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل، گروسری اسٹورز، ٹرانسپورٹ اور آفسز کھلے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مقصد ہے کہ ہم کورونا کو شکست دینے کے قریب ہیں اب لاپرواہی سے دوبارہ کیسز کی تعداد کہیں پھر بڑھ نہ جائے.
وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ لاہور میں سخت لاک ڈاون ہو گا۔ جبکہ عید کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کروانے پر وزیر قانون نے اظہار برہمی کیا۔
وزیرقانون پنجاب نےصوبےمیں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ منافع خوروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *