نیشنل گیمزمیں‌ بہن بھائیوں‌کا گولڈ میڈلسٹ‌ حاصل کرنے کا اعزاز

NATIONAL GAMES BROTHER SISTER GOLD MEDALIST

نیشنل گیمز پشاور میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اپنے انفرادی ریکارڈز میں بہتری کے ساتھ ساتھ نیشنل ریکارڈز بھی قائم کیے ہیں۔

قومی گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے میدان میں بہن بھائیوں نے گولڈ میڈلز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ صائمہ منظور نے نیشنل گیمز میں 55 کلو گرام کیٹیگری جب کہ ان کے بھائی زوہیب منظور نے 96 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔

صائمہ منظور اور زوہیب منظور کا تعلق ویٹ لفٹنگ فیملی سے ہے، ان کے والد محمد منظور 1976کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ صائمہ منظور انٹرنیشنل ویٹ لفٹر ہیں، وہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔ملکی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں صائمہ منظور نے اپنی ویٹ کیٹیگری میں برتری قائم کر رکھی ہے۔

پچیس سالہ صائمہ منظور 6 سالہ بچے کی ماں ہیں اور اس کے باوجود وہ کھیل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ویٹ لفٹنگ اُن کے خون سے رچی بسی ہے، وہ خود کو اس سے الگ نہیں کر سکتیں۔ زوہیب منظور بھی انٹرنیشنل ویٹ لفٹر ہیں اور اپنی کلاس میں خوب مہارت رکھتے ہیں۔

دونوں بہن بھائیوں نے حال ہی میں ساؤتھ ایشین گیمز کے ٹرائلز میں حصہ لیا اور دونوں کا انتخاب ہو گیا، دونوں اب اگلے ماہ نیپال میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کا عزم اور خواہش ہے کہ وہ ساؤتھ ایشین گیمز میں ایک ساتھ حصہ لے کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *