مذاکرات سے نہ تو بہت زیادہ پرامید ہیں اور نہ ہی مایوس، ایرانی سپریم لیڈر

Khamenei nayaujala

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات سے نہ تو بہت زیادہ پرامید ہیں اور نہ ہی مایوس۔ مذاکرات کو احتیاط سے آگے بڑھانا چاہیے اور ریڈ لائنز دونوں فریقوں کے لیے واضح ہونی چاہییں۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے مثبت نتائج آ سکتے ہیں، یا ممکن ہے کہ نہ بھی آئیں۔ انہوں نے ایرانی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملک کی تقدیر کو مذاکرات سے نہ جوڑیں، یہ صرف ایک عمل ہے جس کے ابتدائی مراحل اچھے انداز میں طے کیے گئے ہیں- مگر نتائج پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور انیس اپریل کو ہوگا، جبکہ پہلے دور کو دونوں فریقین نے مثبت قرار دیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *