سردی دوبارہ لوٹ آئی، ملک میں بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گیا

rain snowfall

سردی دوبارہ لوٹ آئی، ملک میں بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گیا ۔ گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ۔ ٹانک، لکی مروت اور بنوں سمیت خیبر پختونخوا میں بھی بادل برسے ۔۔ آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی ۔ شانگلہ میں بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ لوئر دیر کے میدانی علاقوں میں بھی بادل جبک پہاڑی مقامات پر برف کے گالوں نے سفیدی بکھیردی

مون سون ہواؤں کے باعث آج سے بدھ تک ملک میں بارشوں کی پیش گوئی

بارشوں نے ملک کے کئی شہروں میں اینٹری دے دی ۔۔۔ بادل برسے تو موسم بھی سرد ہو گیا

خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں بارش سے منظر حسین ہو گئے

ٹانک میں پہلے بادل چھائے، پھر برسے، موسم سرد ہوا اور شہری خوش

بارش ہوئی تو کیا ہوا، انجوائے تو کرنا ہے نہ ۔ کوہاٹ میں بارش سے بچے محظوظ ہوئے

بنوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ شانگلہ میں بھی بارش ہوئی

لکی مروت  میں بارش ہی نہیں ہوئی، تیز ہوائیں بھی چلیں ۔ کوہاٹ میں بارش ہوئی

پارا چنار اور شبقدار میں بھی شہری بارش سے محظوظ ہوئے

پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے

شیخوپورہ میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ۔۔۔

گوجرانوالہ میں بھی بارش ہوئی، سیالکوٹ میں بھی منظر مختلف نہیں

پنڈ دادنخان میں بھی موسم کے تیور بدل گئے

میانوالی اور  گردونواح میں رات گئے سے وقفے وقفے  سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

پتوکی اور ٹبہ سلطان پور میں بارش سے جاتی سردی لوٹ آئی، موسم خوشگوار ہو گیا

بھیرہ اور حافظ آباد میں بھی بارش ہوئی ۔  

سنجاوی سمیت بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش ہوئی   

میرپور سمیت آزاد کشمیر میں بھی بادل جم کر برسے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *