کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا، دبئی میں دونوں ٹیمیں دو بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ شاہینوں نے بھارتی ٹیم سے دو دو ہاتھ کرنے کی تیاری کر لی، پاکستانی ٹیم صائم ایوب اور فخر زمان سے محروم ہے تو بھارت کے پاس بھی جسپریت بمرا نہیں ہیں، دونوں ٹیموں کے بالرز اور بلے بازوں کے اعصاب کا امتحان ہو گا، ہزاروں شائقین اسٹیڈیم اور کروڑوں اپنے گھروں میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے، ہائی وولٹیج ٹاکرے کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔
دبئی میں کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ کی تیاری مکمل، چیمپئنز ٹرافی کےٹاکرے کیلیےدونوں ٹیمیں بھی تیار۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، افتتاحی میچ میں کیویز نے شاہینوں کو شکست دے دی
روہت الیون بمقابلہ رضوان الیون۔ بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ اعصاب کا بھی ہو گا امتحان۔ شاہین حارث نسیم ، پیس بیٹری ہو جائے چارج
اسپنرز نے بھی بن لیا اپنا جال۔ امام بابر رضوان ۔۔ پاکستانی بلے بازوں کو بھی چلنا ہو گی بازی جیتنے کی چال
سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ میں پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے میچ جیتنا ضروری۔۔
گروپ اے میں بھارتی ٹیم کا نیوزی لینڈ سے نیچے دوسرا نمبر ہے۔۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی
کیویز سے ہار کے بعد منفی رن ریٹ کے ساتھ پاکستانی ٹیم گروپ میں بنگلادیش سے بھی نیچے آخری نمبر پر ہے
بھارت اور بنگلا دیش سے بڑی جیت ہی شاہینوں کو سیمی فائنل میں پہنچا سکتی ہے۔