ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وزیر خارجہ کے دفتر میں بنائی گئی متنازع ویڈیو پر معذرت کر لی۔
چند روز قبل حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ایک ٹک ٹاک ویڈیو بالی وڈ گانے کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ وائرل ہوئی تھی. جس پر سوالات اٹھے کہ انہیں دفتر خارجہ جیسے اہم سرکاری دفتر میں داخل ہونے اور ویڈیو بنانے کی اجازت کس نے دی؟
اس پر اب حریم شاہ نے معافی مانگتے ہوئے ٹوئٹرپر ایک ویڈیو شیئر کی ہے. جس میں انہوں نے بتایا کہ دفتر خارجہ میں جانے کی اجازت ان کو سرکاری اہلکار نے دی تھی۔
میں نے دفتر کے ایک اعلی سرکاری اہلکار سے اجازت لی تھی اسی لیئے کسی نے مجھے وزارت کے اندر داخل ہونے اور ویڈیو بنانے سے منع نہیں کیا
اگر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے سے میرے پاکستانیوں کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معذرت خواں ہوں پر میرا مقصد صرف ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانا تھا pic.twitter.com/BbX2wMwn3z
— Hareem Shah (@HareemSha12) October 25, 2019
حریم شاہ نے سب سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جس پر ایشو بنایا جائے یا پھر اس کے چرچے کیے جائیں۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ اگر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے سے میرے پاکستانیوں کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں لیکن میرا مقصد صرف ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنانا تھا۔
یاد رہے کہ حریم شاہ کے بعد ایک احمد نامی ٹک ٹاک صارف کی بھی دفترخارجہ میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر بھی خوب اعتراض کیا گیا۔