اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا ، اٹھائیس جنوری تک جواب طلب کر لیا۔
موجودہ نظام کو چیلنج نہ کرنے کی صورت میں عمران خان کو گھر میں نظربندی کی پیشکش
سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ کریمنل کارروائی کو اس موقع پر اسٹے کرنے کی کوئی عدالتی نظیر موجود نہیں۔ دوسرے فریق کو آ جانے دیں۔ دونوں کو سُن کر دیکھ لیتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اسپیکرکی تجویزپر حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی بنادی