امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانا مشکل,11 ہلاک

fire in usa

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔ لاس اینجلس کاونٹی کی تاریخ کی بد ترین آگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی۔

یونان اورالجزائرمیں آگ شدت اختیار کرگئی، فوجیوں سمیت 65 ہلاک،ہزاروں گھرتباہ

حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ سے نقصان کا تخمینہ تقریبا ڈیڑھ سو ارب ڈالر یعنی 417 کھرب روپے ہے۔ لاس اینجلس کاونٹی کے متاثرہ علاقوں میں شام 6 سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا اعلان کردیا گیا۔

چین کی رہائشی عمارت میں‌ آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 9 زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہر طرف تباہی کے مناظر۔ تیزی سے پھیلتی آگ سے 10 ہزار سے زائد عمارتیں اور دیگر املاک تباہ ہو گئیں۔ آگ نے 37 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو لپیٹ میں لے لیا۔

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق 27 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی، 50 سے زائد لاپتہ

لاس اینجلس کے علاقے پیلیسیڈ کا 21 ہزار ایکڑ اور ایٹن کا 14 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ سے نقصان کا تخمینہ 150 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔لاس اینجلس کاونٹی کے مزید ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد شہریوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے۔ فضا میں راکھ اور دھوئیں کے باعث حکام نے لاس اینجلس کاونٹی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔ سات میں سے 3 مقامات پر لگی آگ پر جزوی قابو پا لیا گیا۔

امریکا کے اسکول کی تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

آگ پر قابو پانے کے لیے 59 ہزار گیلن ریٹارڈنٹ کیمیکل اور 72 ہزار گیلن پانی استعمال کیا جا چکا ہے۔ ۔12 ہزار اہلکار، ایک ہزار 150 فائر انجن، 60 ایئر کرافٹ اور 143 واٹر ٹینکروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ میکسیکو کے فائر فائٹرز بھی ریسکیو کارروایوں میں حصہ لیں گے۔ متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے الزام میں 20 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کا بھارت میں مزید پرفارم نہ کرنے کا اعلان

لوٹ مار کی روک تھام کے لیے پیلیسیڈ اور ایٹن میں شام 6 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔ کرفیو کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ یا 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *