سائنسدانوں کی حیرت انگیز دریافت،کائنات میں پانی کا ایک بہت بڑا ذخیرہ

nasa

سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز دریافت کی ہے،  کائنات کے ایک دور دراز حصے میں پانی کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے۔

’نو ویئر‘: بپھرے سمندر میں ایک ماں کی اپنے بچے کے لیے بقا کی جنگ

یہ پانی ایک “کواسر” نامی خاص قسم کے ستارے کے گرد موجود ہے، جو زمین سے 12 بلین نوری سال کے فاصلے پر ہے۔

یہ پانی کا ذخیرہ اتنا بڑا ہے کہ زمین کے تمام سمندروں سے 140 کھرب گنا زیادہ پانی موجود ہے۔ یہ ایک بڑے بلیک ہول کے قریب ہے، جو ہمارے سورج سے 20 بلین گنا بڑا ہے۔

سال کا پہلا لیکن قدرے نایاب سورج گرہن، لیکن اسے پاکستان میں دیکھنا ممکن نہ تھا

سائنسدانوں کے مطابق یہ کواسر ایک ہزار ٹریلین سورج کے برابر توانائی پیدا کرتا ہے، اور اس کے پاس پوری کائنات میں سب سے زیادہ اور سب سے دور پانی موجود ہے۔

ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ثابت کرتی ہے کہ پانی کائنات کے آغاز سے ہی موجود ہے۔ یہ تحقیق کواسرز اور بلیک ہولز کے بارے میں مزید جاننے کا اہم موقع فراہم کرتی ہے۔

چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان بز الڈرین کی چوتھی شادی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *