چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا

CHAMPIONS TROPHY PAK VS IND

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان اور بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا، شیڈول کے مطابق  ٹورنامنٹ کا پہلا میچ انیس فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت کو آنا ہوگا، محسن نقوی

ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان شامل ہیں ۔ بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو نو مارچ کو ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور میں ہو گا

پاکستان نے جنوبی افریقا کو 35 رنز سے شکست دیکر وائٹ واش کردیا

ٹورنامنٹ کا آغاز انیس فروری کو کراچی میں ہو گا۔ پہلے مقابلے میں میزبان اور دفاعی چیمپئین پاکستان اور نیوزی لینڈ انیس فروری آمنے سامنے ہوں گے۔آئی سی سی کے جاری شیڈول کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا تئیس فروری کو دبئی میں ہو گا۔ بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو نو مارچ کو ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور میں ہو گا۔

جنوبی افریقا نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں شامل آٹھ ٹیموں کے درمیان 15 میچز ہوں گے۔کراچی لاہور اور راولپنڈی ٹورنامنٹ کے تین تین میچز کی میزبانی کریں گے۔بھارت کے تینوں پول میچز اور ٹورنامنٹ کا ایک سیمی فائنل دبئی میں ہو گا ۔ دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی لاہور کرے گا۔

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں‌ جنوبی افریقا کو شکست دے دی

ورلڈ کپ 2023 کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گی۔آٹھ ٹیمیوں کو چار چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں میزبان اور دفاعی چیمپئین پاکستان ، بھارت ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ گروپ بی میں ورلڈ چیمپئین آسٹریلیا کے ساتھ افغانستان ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کو شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو انتیس رن سے ہرا دیا

گروپ بی کے میچز کا آغاز 21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 22 فروری کو روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا لاہور میں آمنے سامنے ہوں گے۔آئی سی سی شیڈول کے مطابق سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے ریزرو دن رکھے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *