حکمرانوں کے دن گنے جا چکے، رجیم چینج کو چھوڑ دو، سابق صدر عارف علوی

President Arif Alvi

سابق صدر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے، اب بھی وقت ہے رجیم چینج کو چھوڑ دو۔

اپوزیشن لیڈر عمرایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کا نظام بدل رہا ہے، عمران خان رہا ہوں گے۔ ، اچھا وقت آنے گا ، تبدیلی آنے والی ہے۔

ایک سونوے ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر۔فیصلے کی نئی تاریخ چھ جنوری

عارف علوی نے کہا کہ ہمارا سارا وقت اس بات پر گزر جاتا ہے کہ اس کو پکڑو، اس کو پکڑو، مذاکرات والے یہاں ہیں، ملک کا وقت ضائع ہو رہا ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات کے لئے مقدمات تو ختم کرو، ملک کی عدلیہ کو تباہ کر دیا ہے، عمران خان کو اندر کرنے پر ملک کو تباہ کر دیا ہے، جمہوریت کا نقصان ہو رہا ہے ، ہر ادارہ پیسہ بنانے میں لگا ہوا ہے ، ملک میں آئین اور قانون کی عملداری ہونی چاہیے۔

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھ گئے ،پہلےمذاکرات کا اعلامیہ جاری

ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کو چھپایا جا رہا ہے، لاپتہ افراد کے حق کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں، ان کی تحقیقات کرنا حکومت کا کام ہے، یہ ہم سے تحقیقات کررہے ہیں۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ عمران نے کہا ہے کہ مذاکرات کرو، بات چیت صاحب حکومت کے ساتھ نہیں، مقتدر لوگوں سے ہونی چاہیے، مار بھی ہم کھا رہے ہیں اور سوالات بھی ہم سے کیے جا رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 188 مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش

ان کا کہنا تھا کہ غریب کے پاس کچھ نہیں، مافیا سب لے کر جا رہا ہے، ثالثی وہاں ہو گی جہاں مساوات ہوں، اصل ثالثی لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *