ایک سونوے ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر۔فیصلے کی نئی تاریخ چھ جنوری

imran khan in ihc after getting bailed from cases

ایک سونوے ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر۔فیصلے کی نئی تاریخ چھ جنوری آ گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو آگاہ کر دیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وکلا کو آگاہ کیا کہ فیصلہ چھ جنوری کو سنایا جائے گا۔

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھ گئے ،پہلےمذاکرات کا اعلامیہ جاری

دوران سماعت جج بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ ہم توقع کر رہے ہیں آج فیصلے سنایا جائے گا۔اس پر جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ آج نہیں سنایا جائے گا۔میں ذرا شیڈول چیک کر لوں۔چھٹیاں آگئی ہیں۔ پھر لاہور میں ٹریننگ بھی ہے۔

ایک سونوے ملین پائونڈ ریفرنس کب کیا ہوا؟؟

یاد رہے کہ ریفرنس گزشتہ سال یکم دسمبر کو فائل کیا گیا۔ 6 جنوری 2024 کو ریفرنس کے 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔۔۔۔۔27 فروری  فرد جرم عائد ہوئی۔۔۔۔نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات رکارڈ کروائے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 188 مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے 35 گواہان پر جرح بھی کی گئی۔ اہم گواہان سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال ،اعظم خان اور  پرویزخٹک نے بیان ریکارڈ کروایا تھا۔۔۔۔ریفرنس کی سماعت کے دوران تین ججز تبدیل ہوئے۔ٹرائل کی آخری سماعت اڈیالہ جیل میں 8 گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہی۔۔۔جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *