بھارتی عالمی شہرت یافتہ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بھارت میں مزید پرفارم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے ہفتے کو چندی گڑھ میں ایک ہاؤس فل کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس دی لیکن اس دوران انہوں نے اپنے مداحوں کو اس وقت حیران کیا جب انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ بھارت میں کوئی شو نہیں کریں گے۔
دلجیت دوسانجھ کیوں ناراض ہوئے؟؟
دلجیت دوسانجھ نے اس فیصلے کی وجہ بھارت میں کنسرٹ کے ناقص انفراسٹرکچر اور انتظامات کو قرار دیا اور حکام سے اپیل کی کہ وہ بہتر سہولیات فراہم کریں کیونکہ کنسرٹ انڈسٹری ملک میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
دلجیت نے چندی گڑھ میں اپنے کنسرٹ کے اختتام پر حکومت اور متعلقہ حکام سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ ملک میں لائیو شوز کے لیے انفراسٹرکچر پر توجہ دیں۔
عالمی شہرت یافتہ پنجابی گلوکار کو کیا توقعات؟؟
پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ میں حکام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس یہاں لائیو شوز کے لیے مناسب سہولیات نہیں ہیں۔ یہ ایک بڑا آمدنی پیدا کرنے والا سسٹم ہے اور اس میں بہت سے لوگ کام کر رہے ہیں، براہِ کرم، اس پر غور کریں۔
دلجیت دوسانجھ نے مزید کہا کہ چندی گڑھ انتظامیہ کو گلوکاروں اور فنکاروں کو پریشان کرنے کے بجائے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک بھارت میں شوز نہیں کریں گے جب تک اسٹیج کو کانسرٹ کے میدان کے درمیان نہیں بنایا جائے گا۔
دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ میں آئندہ کوشش کروں گا کہ اسٹیج کو درمیان میں لگایا جائے تاکہ فینز میرے ارد گرد ہوں۔ جب تک ایسا نہیں ہوتا، میں بھارت میں پرفارم نہیں کروں گا۔ اس لیے میری درخواست ہے کہ انتظامیہ انفراسٹرکچر پر کام کرے۔
یہ بھی پڑھیں
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کانسرٹ امریکا میں زلزلے کا باعث بن گیا
علی سیٹھی نے انٹرنیشنل کوچیلا فیسٹیول میں ’پسوڑی‘ گا کر تاریخ رقم کردی
سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی
پاکستانی گلوکار مجھ سے جلتے ہیں، چاہت فتح علی خان
دلجیت دوسانجھ کتنے کنسرٹ کرچکے؟؟
خیال رہے کہ دلجیت دوسانجھ بھارت سے باہر بھی کئی کنسرٹس کر چکے ہیں جس میں ان کے فینز بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
بھارتی پنجابی گلوکار نے کنسرٹس سے کتنے روپے کمائے؟؟