گرین شرٹس نے پہلے ایک روزہ میچ میں ساؤتھ افریقہ نے 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔
3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا جو کہ قومی ٹیم نےآخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 86 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ ریان ریکلٹن 36، ایڈن مارکرم 35 اور ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مارکو یانسن 10 اور وین ڈر ڈوسین 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹرسٹن اسٹبز اور اینڈائل فیلوکوائیو ایک ایک رن بناسکے۔
پاکستان نےآسٹریلیا کےخلاف 22 برس بعد تاریخ رقم کردی
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ابرار احمد نے 2، صائم ایوب اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔
240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گری جب عبداللہ شفیق صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے ایک اور کامران غلام نے 4 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی
اس موقع پر اوپنر صائم ایوب نے شاندار اننگز کھیلی اور آغا سلمان کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا۔ صائم ایوب نے ون ڈے کریئر کی دوسری سنچری اسکور کی اور 201 رنز کے مجموعی اسکور پر 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد آنے والے عرفان خان نے ایک رن بنایا جب کہ شاہین آفریدی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
اس موقع پر آغا سلمان نے ذمہ داری سے اننگز جاری رکھی اور نسیم شاہ کے ساتھ مل کر آخری اوور میں ٹیم کو فتح دلوادی۔ آغا سلمان 82 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، نسیم شاہ بھی 9 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پہلے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کو 80 رن سے ہرا دیا