یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،پاکستانیوں سمیت 79 افراد سوارتھے

GREECE BOAT SINK

یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،پاکستانیوں سمیت 79 افراد سوارتھے، پانچ افراد دم توڑ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتالیس افراد کو بچا لیا گیا،  زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔  حادثے کا شکار ہونے والی کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے حادثے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیرداخلہ نے ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےدی۔ کمیٹی تحقیقات کرکے پانچ روز میں رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے گی۔

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق 27 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی، 50 سے زائد لاپتہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ٹرین کا حادثہ 71 افراد کی جانیں‌لے گیا، متعدد افراد زخمی ہوگئے. بوگیوں‌میں‌آگ لگ گئی

وزیراعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ ایک اندوہناک جرم ہے جس کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی  ہیں اور  ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں۔۔۔ انسانی اسمگلرز  ایک ایسا  ظالم مافیا ہے جو کہ غریب عوام کوجھوٹے اور  سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔

بحر اوقیانوس میں لاپتہ آبدوز کی تلاش، سمندر میں آوازوں‌ کا پتہ لگا لیا گیا

وزیر اعظم نے  وزیر داخلہ محسن نقوی  کو واقعے کی انکوائری کی رپورٹ جلد ازجلد پیش کرنے کی ہدایت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *