پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہوگئی ۔مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کر گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں سارے ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تاریخی روز ہے۔ سٹاک ایکسچینج سات سو نوے پوائنٹس کی تیزی سے ایک لاکھ سے زائد پوائنٹس عبور کرگیا۔
19 اکتوبر2023 کو مارکیٹ نے پہلی بار 50 ہزار365 کی سطح کوعبورکیا۔
19 فروری 2024 کو مارکیٹ 60 ہزار459 پوائنٹس کی سطح پر پہنچی۔
15 اپریل 2024 کو اسٹاک مارکیٹ 70ہزارکی نفسیاتی حد عبورکرنےمیں کامیاب ہوئی۔
ایم جی موٹرز پاکستان کا گاڑیوں پر 20 لاکھ روپے تک رعایت کا اعلان
3 جولائی 2024 کو مارکیٹ پہلی بار80 ہزارکی سطح سےاوپرچلی گئی۔
28 اکتوبر کومارکیٹ نے90 ہزارکا ہندسہ عبورکیا۔
4 نومبر2024 کو اسٹاک مارکیٹ 91 ہزارکی سطح پرپہنچی۔
6 نومبر2024 کومارکیٹ نے 92 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی۔
11 نومبر2024 کو اسٹاک مارکیٹ 93 ہزار کی سطح سے اوپر چلی گئی۔
18 نومبر2024 کومارکیٹ94 ہزارکی سطح پر پہنچی۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پی آئی اے خریدنےکی پیشکش
19 نومبرکومار کیٹ نے 95 ہزار اور20نومبر کو 96 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا۔
21 نومبرکومارکیٹ 97 ہزارکی سطح تک پہنچی۔
25 نومبرکو98 ہزار اور 27 نومبرکو 99 ہزار سے اوپر چلی گئی۔