چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت جاکر کرکٹ کھیلیں اور بھارت پاکستان نہ آئے، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور کرکٹ کے مفاد میں جو ہوگا وہ کریں گے۔
پاکستان نےآسٹریلیا کےخلاف 22 برس بعد تاریخ رقم کردی
قذافی اسٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق ہماری مسلسل آئی سی سی سے بات چیت جاری ہے ،ہم اپنے موقف پر قائم ہیں،بھارت کو پاکستان آنا پڑےگا۔
کپتان بابراعظم کا نام بھارتی اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیا گیا
انہوں نے کہا کہ اب تک بھارت کی جانب سے تحریری طور پر کچھ نہیں ملا، امید ہے جے شاہ جب آئی سی سی اجلاس میں آئیں گے تو آئی سی سی کے مفاد کو دیکھیں گے، جو بھی فیصلہ ہوگا مجھے حکومت کے پاس لے کر جانا ہوگا ،پاکستان پرامن ملک ہے کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں