ایم جی موٹرز پاکستان نے 100 سال مکمل ہونے پر اپنی گاڑیوں پر 20 لاکھ روپے تک رعایت کا اعلان کر دیا۔
ایم جی موٹرز پاکستان نے اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں پر رعایت کا اعلان کر دیا جس میں ایم جی ایچ ایس، ایم جی 4، ایم جی زی ایس اور ایم جی 5 شامل ہیں۔
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی
کپنی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس سال کی سب سے بڑی سیلیبریشن ہے۔ ایم جی نے اپنی گاڑیوں کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے قسطوں کا پلان بھی متعارف کرایا ہے جو کہ دسمبر 2024 تک قابل عمل ہوگا۔
ایم جی ایچ ایس ایکسیٹ ماڈل کی قیمت اب 68 لاکھ 49 ہزار روپے ہے، جس میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کی گئی ہے۔ ایم جی ایچ ایس ایسنس کی قیمت 76 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی جس میں 4 لاکھ روپے تک ڈسکاؤنٹ دیا گیا۔
40 لاکھ روپے مالیت کی مقامی تیار گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس نافذ
نئے ڈسکاؤنٹ کے مطابق ایم جی 4 ایکسیٹ کی قیمت اب 97 لاکھ 99 ہزار مقرر کی گئی ہے جس میں 12 لاکھ روپے تک رعایت دی گئی ہے۔ ایم جی 4 ایسنس کی قیمت ایک کروڑ 99 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جس میں 20 لاکھ روپے تک ڈسکاؤنٹ دیا گیا ہے۔
ایم جی پاکستان نے قیمتوں میں رعایت کے علاوہ، حال ہی میں پاکستان آٹو شو (پی اے پی ایس 2024) میں اپنی مقامی طور پر اسمبل کی گئی ایم جی ایچ ایس پلاگ ان ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑی متعارف کرائی ہے۔
سعودی فاسٹ فوڈ چین ”البیک“ جلد پاکستان میں بھی کاروبار شروع کرے گی
یہ گاڑی صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے ہائبرڈ اور الیکٹرک ہائبرڈ مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کی امید ہے، جہاں پہلے سے ہی ٹویوٹا، ہنڈائی، اور ہیول جیسے بڑے کھلاڑی موجود ہیں