پہلے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کو 80 رن سے ہرا دیا۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو دو سو چھ رن کا ہدف دیا ۔ جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ، اوپنر چلے نہ مڈل آرڈر ۔ اٹھاون رن پر چھ بلے باز پولین لوٹ گئے ۔
پاکستان نےآسٹریلیا کےخلاف بائیس برس بعد تاریخ رقم کردی
اوپنرز عبداللہ شفیق ایک صائم ایوب گیارہ رن بنا کر آؤٹ ہوئے ، چالیس کے مجوعی اسکور پر کامران غلام آؤٹ ہوئے انچاس رن پر پاکستان کی چوتھی اور پانچویں وکٹ گری ۔ سلمان آغا اور حسیب اللہ کو اسکندر رضا نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا ۔
کیا انڈیا سے آنے والی انجو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں؟
اٹھاون پر چھٹی وکٹ گری دو رن کے اضافے کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ۔ موسلادھار بارش کے باعث زمبابوے کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فاتح قرار دے دیا گیا۔