انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلے نمبر پر آگئے۔ حارث روف تیرہویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کا راج برقرار ہے۔
شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کو پیچھے چھوڑ دیا،،، تیز رفتار بالر نے سال بھر کے طویل وقفے کے بعد بولرز کی آئی سی سی رینکنگ میں دوبارہ پہلا نمبر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے بارہ اعشاریہ چھ دو کی اوسط سے آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ رینکنگ میں افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان دوسرے ،، جنوبی افریقا کے اسپنر کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر ہیں
ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم کا راج برقرار ہے اور تجربہ کار بلے باز پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ بابر اعظم نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں اسی رنز اسکور کئے تھے۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے حارث رؤف چودہ درجے ترقی کے بعد تیرہویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ حارث رؤف کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کوشکست،پاکستان نےآسٹریلیا کےخلاف بائیس برس بعد تاریخ رقم کردی
کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں دو درجہ ترقی کے بعد جبکہ فاسٹ بالر نسیم شاہ بھی چودہ درجہ ترقی کے بعد ون ڈے رینکنگ میں پچپن ویں نمبر پر موجود ہیں۔