وائٹ ہاؤس کے مکین کا فیصلہ ہوگیا۔ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھراپنا صدر چن لیا۔
دس ووٹوں کی ریاست وسکونسن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ سابق امریکی صدر دوسری مرتبہ دو سو ستر کا گولڈن نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ٹھہرے۔
ریپلکن امیدوار سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار سابق نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سب سے ذیادہ چون الیکٹورل ووٹس کی حامل ریاست کیلیفورنیا میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے میدان مار لیا۔
چالیس الیکٹورل ووٹس کی حامل ریاست ٹیکساس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا۔
تیس الیکٹورل ووٹس کے ساتھ ریاست فلوریڈا کا میدان بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نام کرلیا۔
اٹھائیس الیکٹورل ووٹس کی حامل نیویارک ریاست نے اپنا فیصلہ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے حق میں سنا دیا۔
انیس الیکٹورل ووٹوں کی ریاست الینوائے نے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو کامیابی دلا دی۔
انیس الیکٹورل ووٹس کی حامل ریاست پینسلوینیا بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ٹھہری
سترہ الیکٹورل ووٹس کی ریاست اوہائیو کے شہریوں نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے پلڑے میں ووٹ ڈال کر کامیابی دلا دی۔
سولہ الیکٹورل ووٹس کی ریاست نارتھ کیرولینا نے بھی فتح کا تاج ڈونلڈ ٹرمپ کے سر پر رکھ دیا۔
سولہ الیکٹورل ووٹس کی حامل جارجیا ریاست میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے فتح کا جھنڈا لہرا دیا۔
چودہ الیکٹورل ووٹوں کی ریاست نیو جرسی میں کملا ہیرس نے میدان مارا۔
تیرہ الیکٹورل ووٹس کی ریاست ورجینیا نے کملا ہیرس کو کامیابی دلا دی۔
بارہ الیکٹورل ووٹوں کی حامل ریاست واشنگٹن میں کملا ہیرس نے میدان مار لیا۔
گیارہ الیکٹورل ووٹوں کی ریاست میساچوسٹس نے کملا ہیرس کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا۔
گیارہ ووٹس کی حامل ریاست انڈیانا کے شہریوں نے اپنا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں سنا دیا۔
گیارہ ووٹوں کی ریاست ٹینیسی میں بھی ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی مل گئی۔
دس الیکٹورل ووٹوں کی ریاست کولوراڈو نے کملا ہیرس کو کامیابی دلوادی۔
دس الیکٹورل ووٹس کی ریاست میسوری نے ٹرمپ کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔
دس الیکٹورل ووٹوں کی حامل ریاست میری لینڈ میں کملا ہیرس اپنا سکہ جمانے میں کامیاب ٹھہریں۔
نو الیکٹورل ووٹس کی ریاست ساوتھ کیرولینا میں شہریوں نے ٹرمپ کو فتح دلادی۔
نو ووٹس کی حامل ریاست الباما میں ٹرمپ فتح کا جھنڈا گاڑھنے میں کامیاب ہوگئے۔
آٹھ الیکٹورل ووٹوں کی ریاست کنٹیکی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا۔
آٹھ الیکٹورل ووٹوں کی ریاست لوزیانا بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے حصے میں آگئی۔
آٹھ الیکٹورل ووٹوں کی ریاست اوریگن میں شہریوں نے کملا ہیرس کے حق میں فیصلہ سنایا۔
سات الیکٹورل ووٹوں کی ریاست اوکلاہوما میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مارا۔
سات الیکٹورل ووٹس کی ریاست کنیٹی کٹ میں کملا ہیرس کا پلڑا بھاری رہا۔
چھ الیکٹورل ووٹوں کی ریاست کینساس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی مل گئی۔
چھ الیکٹورل ووٹس کی حامل ریاست آئیوا کا میدان بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے مار لیا۔
چھ الیکٹورل ووٹس کی ریاست یوٹا کا معرکہ بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے سر کرلیا۔
چھ الیکٹورل ووٹوں کی حامل ریاست میسی پیسی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کا اعتماد جیت لیا۔
پانچ الیکٹورل ووٹس پر مشتمل ریاست نیو میکسیکو میں کملا ہیرس نے میدان مار لیا۔
چار الیکٹورل ووٹوں کی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں کملا ہیرس کامیاب ٹھہریں۔
چار الیکٹورل ووٹس کی حامل ریاست نیو ہیمشائر میں کملا ہیرس نے ووٹروں کو رام کیا اور کامیابی یقینی بنائی۔
چار الیکٹورل ووٹوں کی حامل ریاست آئی ڈاہو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی سمیٹی۔
چار الیکٹورل ووٹوں کی ریاست مونٹانا میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنا سکہ جمانے میں کامیاب ہوئے۔
تین الیکٹورل ووٹوں کی ریاست ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں کملا ہیرس نے میدان مارا۔
تین الیکٹورل ووٹوں کی ریاست ورمونٹ میں کملا ہیرس نے اپنی کامیابی یقینی بنائی۔
تین ووٹوں کی ریاست ڈیلاور میں کامیابی کا سہر کملا ہیرس کے سر پر سجا۔
تین تین الیکٹورل ووٹوں کی ریاستوں ساؤتھ اور نارتھ ڈیکوٹا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا۔
تین الیکٹورل ووٹوں کی ریاست ویمنگ میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی۔