سیاسی مذاکرات کیلئے حاضر ہیں، فیصلہ پی ٹی آئی نےکرنا ہے: یوسف رضا گیلانی

syed yousaf raza gilani ppp

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نےکہا ہےکہ سیاسی مذاکرات کے لیے حاضر ہیں، فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہےکہ وہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے، سیاست دانوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، سیاسی عدم استحکام، معاشی عدم استحکام کا جواز بنتا ہے، سیاسی معاملات پربات کرنےکے لیے ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں۔

آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمنٹ کو بند کر دیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ‌کے ریمارکس

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہےکہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں، ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔

پنجاب کے جم خانوں کو سرکاری زمین 417 روپے ماہانہ لیز پر دینے کا معاملہ

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے خدو خال بنیں گے تو پیپلز پارٹی حکومت کو مشورے دےگی، بجٹ عوام دوست، کسان دوست ، نوجوان دوست ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *