شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی۔ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر سمیت سات فوجی جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔۔۔ تمام چھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ شہدا کی نمازجنازہ بنوں کینٹ میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 16 مارچ کی صبح 6 دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا۔۔۔فورسز نے دہشتگردوں کی دراندازی کی ابتدائی کوشش کو ناکام بنایا۔
دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔۔۔متعدد خودکش حملے ہوئے۔۔۔جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔۔۔۔5 جوان شہید ہوگئے۔۔۔۔جن میں حوالدار صابر۔۔نائیک خورشید۔۔سپاہی ناصر۔ سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد شامل ہیں۔
کلیئرنس آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی قیادت میں فوجی جوانوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور تمام 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔۔۔۔تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر نے بھی شہادت کو اپنے گلے لگا لیا۔
شہدا کی نمازجنازہ بنوں کینٹ میں ادا کی گئی۔ جی او سی میجر جنرل انجم ریاض نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ شہدا کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے۔