نگران حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا- پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کی کمی کردی گئی۔ شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی- حکومتی اقدام سے مہنگائی میں کمی کا امکان ہوگا-
وزارتِ خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
پاکستان میں کاروں کی فروخت میں 44 فیصد تک کمی کیوں آئی؟
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے جو اگلے 15 روز تک لاگو رہیں گی، پٹرول کی قیمت323.38 روپے فی لیٹر سے کم کرکے نئی قیمت 283 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت318.18 روپے فی لیٹر سے کم کرکے نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
پاکستان میں 16اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے تاہم وہ ڈی ریگولیٹڈ ہونے کی وجہ سے حکومت نے ان کی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے-
آرٹیفیشل انٹیلی جینس کی مدد سے چیٹجی پی ٹی نے 7 منٹمیںسافٹویئر بنا لیا