3 سال قبل چوری ہوجانے والا طوطا پولیس کو اپنا نام بتا کر مالک کے پاس پہنچ گیا

GREY PARROT

انٹرنیٹ پر یہ خبر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک طوطے نے پولیس اہلکاروں اپنی شناخت کرائی اور اپنے مالک کو ڈھونڈ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مغربی افریقی سرمئی طوطا جسے تین سال قبل فرانس میں چوری کیا گیا تھا، حیرت انگیز واقعات کی ترتیب کے بعد اپنے مالک سے مل گیا۔ گزشتہ ہفتے ایک دکاندار فرانسیسی شہر مارسیلز کے اولڈ پورٹ کے قریب طوطے کو فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا جب پولیس کا وہاں سے گزر ہوا۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باعث لاکھوں لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ نسل قانون کے ذریعہ محفوظ ہے جس کی وجہ سے ان کی فروخت غیر قانونی ہے۔ جب پولیس نے پرندے کا معائنہ کیا جس کی کوئی شناختی انگوٹھی نہیں تھی تو طوطے نے جیکو، جیکو کہنا شروع کردیا۔ یہ نام فرانس میں طوطوں کے لیے روایتی ہے۔

ذیابیطس اور امراضِ قلب روکنے والے چاول کی نئی قسم تیار

موقع پر موجود ایک پولیس افسر نے یاد کیا کہ ایک شہری نے 2020 میں اس نام کے اپنے افریقی سرمئی طوطے کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔ اس نے پولیس اسٹیشن میں ہر ایک کو بتایا تھا کہ طوطے کی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنا نام خود بتائے گا جو کہ جیکو ہے۔

دریا کی آلودگی اور کاربن کو جذب کرنے والے رائزوسولنیا کا پاکستان میں کامیاب آغاز

فرانسیسی اخبار ’لا پروونس‘ نے رپورٹ کیا کہ مالک کو اپنا طوطا ملنے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد شہری ایک خیراتی جانوروں کی پناہ گاہ میں اپنے گمشدہ طوطے سے ملنے گیا اور پرندے نے اپنے مالک کو دیکھتے ہی اپنا نام پکارنا شروع کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *