عثمان ڈار نے چیئرمین پی ٹی آئی پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔ دعویٰ کیا، نو مئی واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت زمان پارک میں ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے انکار
اپنے ایک انٹرویو میں عثمان ڈار نے کہا کہ اکتوبر دو ہزار بائیس میں لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی روکنا تھا- نو مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر آرمی چیف کو عہدے سے ہٹانا تھا۔
صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہو گئے اور اپنے گھر پہنچ چکے
عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف میں دو مائنڈ سیٹ تھے، ایک مفاہت کا حامی تھا دوسرا مائنڈ سیٹ ٹکراؤ چاہتا تھا۔ عثمان ڈار نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا۔