جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا-
جسٹس عمر عطا بندیال رات بارہ بجتے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، جسٹس قاضی فائز عیسی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت
چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی- جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نامزد چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعظم، کابینہ اراکین، سروسز چیفس، ججز اور وکلا سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔
حلف اٹھاتے وقت چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ کو بھی ساتھ کھڑے رہنے کا کہا-
مزید پڑھیں:صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی
قبل ازیں جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے ملازمین اور افسران سے جذباتی خطاب کیا اور خود کو ڈوبتے سورج کی مانند قرار دیا۔