آئی ایم ایف نے 400 یونٹس تک صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی

IMF AND ELECTRICTY

آئی ایم ایف نے 400 یونٹس تک صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی- ذرائع کے مطابق صرف 200 یونٹ تک صارفین سے بل قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ بل قسطوں میں منظور کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ اس اقدام سے تقریبا 40 لاکھ صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے-

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظربندی معطل کردی

400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہوسکتے تھے۔ آئی ایم ایف نے بجلی، گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاون ریکوری بہتر بنانے پر زوردیا ہے۔ یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کا مینڈیٹ کے برخلاف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ

ادھر آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی بلوں میں ریلیف کی منظوری دیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تاریخ گزرنے کے بعد بل ادائیگی پر جرمانہ نہیں ہو گا،2 سو یونٹ والے صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا۔ بجلی بلوں میں ریلیف اگست 2023 کیلئے دیا گیا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *