نواب شاہ میں ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پندرہ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ چالیس سے زائد افراد حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔
ہزارہ ایکسپریس کراچی سے راول پنڈی کی جانب جارہی تھی۔ کہ نواب شاہ میں سرہاری کے قریب ٹرین کی بوگیاں اتر گئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی دس بوگیاں الٹ گئیں۔ ریسکیو ادارے اور مقامی افراد سمیت پاک فوج کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین میں متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ ڈی سی نواب شاہ کا کہنا ہے کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نواب شاہ میں ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ کہا یہ تخریب کاری یا مکینکل فالٹ ہوسکتا ہے۔ حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار 45 کلومیٹرفی گھنٹہ تھی،انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔