سولہ ارب روپے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کو بری کر دیا گیا

SULEMAN SHEHBAZ WITH HIS FATHER SHEHBAZ SHARIF

سولہ ارب روپے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کو بری کر دیا گیا، بارہ اکتوبر دو ہزار بائیس کو ایف آئی اے عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو اس کیس میں بری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کا ایک بار پھر چیف جسٹس اور سپریم کورٹ‌ کے تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں مقدمہ میں سلیمان شہباز و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے پیش ہوئے، ایف آئی اے نےکیس سے متعلق ستائیس سوالات کے جوابات عدالت میں جمع کرا دیے-

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے حساب کا وقت آگیا، جواب دینا ہوگا، ہم پیچھا نہیں‌چھوڑیں‌گے، سلیمان شہباز

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پیسے جمع ہونا اور نکلنا یہ کون سا جرم ہے- عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزموں کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *