پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

ZAKA ASHRAF IN PCB HQ LAHORE

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

چارج سنبھالنے کے بعد چوہدری ذکاء اشرف کی پی سی بی ہیڈ کواٹرز آمد ہوئی جہاں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ذکاء اشرف کا استقبال کیا۔

ذکاء اشرف کے چارج سنبھالنے کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور اس موقع پر انہیں پی سی بی ملازمین کے ساتھ گھلتے ملتے بھی دیکھا گیا۔

ذکاء اشرف آج نئی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ZAKA ASHRAF WELCOME IN PCB LAHORE
ZAKA ASHRAF WELCOME IN PCB LAHORE

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں کرکٹ بورڈ کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کے لیے بنائی گئی ہے جو بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کو دیکھے گی۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی 10 ارکان پر مشتمل ہے جس میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذوالفقار ملک شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ذکاء اشرف سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات نجم سیٹھی چلا رہے تھے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین پی سی بی کے لیے ذکاء اشرف کا نام تجویز کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *