بلوچستان؛ ایف سی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید

FC check post file photo

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں تین پولیس اور ایک ایف سی اہلکار کی شہادت پر صوبائی وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھانہ سر میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جس میں تین پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پاکستان کو ملنے والے عالمی قرضوں‌ میں‌ بڑی کمی اور اس کے پاکستان پر اثرات؟؟

وزیر اعلیٰ نے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں، قوم ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلی نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ زخمی اہلکاروں کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *