بحیرہ عرب میں موجود ’بپر جوائے‘ نامی سمندری طوفان میں شدت

CYCLONE BEEPARJOY

بحیرہ عرب میں موجود ’بپر جوائے‘ نامی سمندری طوفان میں شدت۔ تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے- امکان ہے کہ بحیرۂ عرب میں یہ سمندری طوفان 14 جون کی صبح تک شمال کی سمت میں چلتا رہے گا۔ جس کے بعد یہ شمال مشرق کی جانب مڑے گا اور 15 جون کو پاکستان میں کیٹی بندر اور انڈیا میں گجرات کے ساحل سے گزرے گا۔

حکام کے مطابق اس طوفان کی ممکنہ آمد کے ساتھ ہی سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کا امکان ہے۔۔ آج سے سترہ جون تک ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میر پور خاص اور عمر کوٹ کے اضلاع میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ مزید کم، 13 جون کو آندھی اور بارش کا امکان

این ڈی ایم اے کے مطابق اس طوفان کے باعث کراچی میں 100 ملی میٹر سے زیادہ جبکہ سجاول، بدین اور ٹھٹھہ میں 300 سے 400 ملی میٹر شدید بارش کا امکان ہو سکتا ہے۔14 سے 16 جون تک کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پنجاب اور خیبرپختون خوا میں آندھی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 29 افراد جاں‌بحق، 150 زخمی

این ڈی ایم اے کی الرٹ کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں 14 جون سے داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس کے باعث لاہور، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور نارووال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *