ستاروں پر کمندیں ڈالنے کے لیے چودہ سال کا نوجوان تیار ہوگیا

KAIRAN QUAZI SPACE X ENGINEER

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس میں ایک نئے سافٹ ویئر انجینئر اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیار ہیں۔

کیرن قاضی کی عمر چودہ سال ہے۔ اور وہ سان فرانسسکو کی سانتا کلارا یونی ورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔ لنکڈن کی ایک پوسٹ میں قاضی نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اسپیس ایکس کی اسٹار لنک میں کام کرنے کو تیار ہیں۔ اور وہ جلد وہاں بطور سافٹ ویئر انجینئر اپنی خدمات دیں گے۔

Kairan Quazi has been identified as profoundly gifted meaning his IQ score is in the top 0.1 of the population.
Kairan Quazi has been identified as profoundly gifted meaning his IQ score is in the top 0.1 of the population.

اپنی کامیابی کا بتاتے ہوئے کیرن قاضی نے لکھا ہے کہ انہوں نے اسپیس ایکس میں انتہائی شفاف، تکنیکی طور پر چینلجنگ لیکن دلچسپ انٹرویو کے عمل کو پاس کیا ہے۔

Santa Clara Universitys post about Kairan Quazi joining Space X
Santa Clara Universitys post about Kairan Quazi joining Space X

لنکڈن کی تفصیلات کے مطابق کیرن قاضی کے پاس فارچیون 100 ٹیکنالوجی کمپنی میں کئی سالہ تعاون اور وی سی کی حمایت یافتہ سمر انٹرن شپ کے ذریعے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کا تجربہ بھی حاصل ہے۔

Kairan Quazi clicked @intel nayaujala
Kairan Quazi clicked @intel nayaujala

صرف نو سال کی عمر میں، قاضی نے لاس پوزیٹاس کمیونٹی کالج میں داخلہ لیا۔ قاضی نے سب سے زیادہ امتیاز کے ساتھ ایسوسی ایٹ آف سائنس (ریاضی) میں ڈگری حاصل کی ہے۔

کیرن قاضی سانتا کلارا یونیورسٹی میں اپنے شروع کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آغاز میں یہاں لوگ واقعی بہت دلچسپ تھے۔ لیکن گذشرت دنوں کے ساتھ نیا پن ختم ہوگیا۔ اور اسے یوں لگا جیسے وہ اسے عام آدمی سمجھتے ہیں۔

ایلون مسک نے ٹوئٹرکی نایاب چیزوں سمیت کمپنی کا سامان بیچ ڈالا

میڈیا ذرائع کے مطابق، قاضی کے والدین نے کہا کہ وہ دو سال کی عمر میں مکمل جملے بول رہا تھا۔

KAIRAN QUAZI WITH HIS PARENTS father and mother NAYAUJALA
KAIRAN QUAZI WITH HIS PARENTS father and mother NAYAUJALA

قاضی کا کہنا ہے کہ تیسری جماعت کے دوران میرے اساتذہ، میرے والدین کے لیے بالکل واضح ہو گیا تھا کہ مرکزی دھارے کی تعلیم میری تیز رفتار سیکھنے کی صلاحیت کے لیے صحیح راستہ نہیں ہے۔

قاضی نے اپنے سرپرستوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا میں ہمیشہ شکر گزار ہوں کہ جن کمپنیوں نے میری قدر کو پہچانا، میری صلاحیتوں پر بھروسہ کیا، اور میری ترقی میں سرمایہ کاری کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *