ترک صدر رجب طیب ایردوان نے حلف اٹھا لیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں عالمی سربراہان اور مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے مسلسل تیسری بار الیشکن میں کامیابی حاصل کی اور صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نے طیب اردوان سے ترکیہ کے صدر کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں 21 سربراہان مملکت اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت 13 وزرائے اعظم شریک ہوئے۔
اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا آئین، قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا، اپنے فرائض اور ذمہ داری بہترین انداز میں انجام دوں گا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب نے مصافحہ بھی کیا اور مختصر گفتگو کی۔وزیراعظم شہبازشریف نے رجب طیب ایردوان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی-
صدر رجب طیب اردوان مسلسل تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے
ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی میں ہونے والی تقریب کے بعد غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں قصرِ چنکایہ میں عشائیہ دیا گیا۔
ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ نہیں لے سکا تھا اور پھر دوبارہ 28 مئی کو ملک میں انتخات ہوئے تھے جس میں طیب اردوان نے 52 فیصد سے زائد ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔